مختلف مقامات پرمدارس میں تقسیم اسناد کی تقریبات
حکمران متفقہ امن پلان کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں،مولانا امجد
لاہور (سٹاف رپورٹر)جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے میں میڈیا سے گفتگو اور مختلف مقامات پر مدارس میں تقسیم اسناد کی تقریبات سے خطاب کرتے کہا ہے کہ غیر شرعی قانون سازی ختم کرنا پارلیمنٹ،صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی شرعی و آئینی ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر قاری جلال الدین، مولانا حلیم الرحمن،ماجد الرحمن،حافظ عبد الوہاب مدنی،مولانا شمس الحق،قاری ریاض ،قاری اظہر الدین،حافظ حسن ودیگر رہنماموجود تھے ۔مولانا امجد خان نے کہاعالمی قوتین ملک میں انتشار اور افراتفری کا ماحول پیدا کر رہی ہیں ۔بلوچستان اور کے پی کے حالات سے پوری قوم پریشان ہے ۔ارباب اقتدار ملک میں امن کیلئے فوری ہنگامی اقدامات کریں اور متفقہ پلان تیار کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ایک ٹیبل پر بٹھائیں۔
موجودہ صورتحال میں عوام کوحکومت پراعتماد نہیں ،ایک طرف ملک میں خون بہہ رہا ہے ، دوسری طرف لاہور میں بسنت پر پیسہ پانی کی طرح بہایا جارہاہے ۔ انہوں نے کہااس نازک گھڑی میں علما ملک میں وحدت اور اتحاد کیلئے کوشاں ہیں،مدارس بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن بعض لوگ یورپ اور امریکہ کو خوش کرنے کیلئے مدارس کیخلاف پر اپیگنڈہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ علماپارلیمنٹ میں اور باہر حق کی آواز بلند کر رہے ہیں ،حکومت مدارس کی رجسٹریشن کے وعدے پر عمل کرتے ہوئے فوری پالیسی کا اعلان کرے ۔