مساجد میں دھماکا کرنیوالوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں،گورنر
عبادت میں سجدہ ریز مسلمانوں پر حملہ کرنیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے گاسردار سلیم حیدر خان کا دھماکے سے متاثرہ امام بارگاہ کا دورہ، شہدا کیلئے فاتحہ خوانی
لاہور(آن لائن)گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا ہے کہ مسجدوں میں دھماکا کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں، عبادت گاہوں میں سجدہ ریز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا۔ امام بارگاہ میں خودکش حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ترلائی کلاں مسجد و امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خودکش حملے کی جائے وقوعہ کادورہ کیا۔مسجد و امام بارگاہ کے امام راجہ بشارت حسین امامی نے گورنر سردار سلیم حیدر خان کودھماکے سے متعلق آگاہ کیا۔شہید ہونے والوں کیلئے دعا کروائی گئی۔گورنرپنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔بھارتی سپانسرد دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔غم کی اس گھڑی میں شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔