حکومت علما،عبادت گاہوں کو مستقل سکیورٹی دے :جماعت اہلحدیث

 حکومت علما،عبادت گاہوں کو مستقل  سکیورٹی دے :جماعت اہلحدیث

لاہور (سیاسی نمائندہ)جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی، مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد اور دیگر ....

علمانے اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشتگردی واقعات کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان پاکستان میں دہشتگردی کروا کر افراتفری اور عدم استحکام پھیلانے کی منظم سازش کر رہے ہیں۔ حکومت علما اور عبادت گاہوں کو مستقل سکیورٹی دے ، آزادی کشمیر کی تحریک سے بھارت جلد تباہ ہوگی۔ کشمیر کی تحریک زندہ حقیقت ہے ، بھارت بوکھلاہٹ میں خطے کے امن کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ 

انہوں نے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے کہا پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ عوام صبر، اتحاد کا مظاہرہ کریں اور دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے میں ریاست کا ساتھ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں