نصیر آباد :کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آباد کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ،پولیس نے مردہ خانے منتقل کر کے لاش پھینکنے والی نامعلوم خاتون کی تلاش شروع کر دی ۔
عوامی کالونی گلی نمبر ایک فیروزپور روڈ کے قریب سے نو مولود بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی وہیکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نومولود بچی پہلے ہی مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ۔