فائرنگ سے سوسائٹی کے نائب صدر کی بیوی زخمی

 فائرنگ سے سوسائٹی کے نائب صدر کی بیوی زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر) چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ ، سوسائٹی کے نائب صدر کی بیوی زخمی ، ہائوسنگ سوسائٹی کے نائب صدراشفاق گورائیہ اور

 سیکرٹری میں انتظامی امور پر چند روز قبل جھگڑا ہوا ،گزشتہ روز دوبارہ تلخ کلامی پرسیکرٹری نے فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق خاتون کو ٹانگ پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں