26 سال بعد انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا ،انعامات کااعلان
لاہور (خبر نگار)لاہور تعلیمی بورڈ کے زیرِ اہتمام 26 سال بعد انٹر بورڈ گرلز سپورٹس گالا کا انعقاد، ملک بھر سے 10 ٹیموں کی شرکت ۔۔
، ایونٹ کا آغاز صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے خود کھیل کر کیا۔ وزیرِ تعلیم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہلی پوزیشن پر 2 لاکھ ،دوسری پر 1 لاکھ اورتیسری پر 50 ہزار نقدانعام کا اعلان کیا۔ خصوصی کلچرل پرفارمنس پیش کرنیوالے بچوں کونقد انعامات تقسیم کیے گئے ۔