امارات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کوامدادی سامان تقسیم

 امارات کے تعاون سے سیلاب  متاثرین کوامدادی سامان تقسیم

لاہور(خبر نگار)یو اے ای کے تعاون سے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔

امارات کے سفیر سالم الزاہبی اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے دو ہزار فوڈ ہیمپرز سمیت پندرہ سو متاثرین کو جیکٹس اور کمبل تقسیم کیے۔ مہمان سفیر نے کہا حکومت پہلے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کرتی رہی ہے، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ رانا مشہود ،چیئرپرسن زوہا فاؤنڈیشن مسز رانا مشہود اورچیئرمین الوفافاؤنڈیشن کاشف رندھاوا نے بھی خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں