پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی

پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ کی افتتاحی  تقریب میں ٹرافی کی رونمائی

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے پنجاب کی پہلی پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی رونمائی کی۔

 واسا لاہور آفس منعقدہ تقریب میں 12 محکموں کے افسروں و ملازمین نے شرکت کی۔ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، ڈی جی واسا طیب فرید بھی موجود تھے ۔ حکومت پنجاب کے 12 محکموں کے افسر و ملازمین 18 فروری سے 33 میچز کرکٹ میچز کھیلیں گے ۔ای ایم ای ،ڈی ایچ اے گراؤنڈ میں میچز کا انعقاد ہوگا۔ فائنل میچ مارچ میں کھیلا جائے گا۔ بلال یاسین نے کہابسنت کے فیسٹیول کے بعد اب کرکٹ کا جنون شروع ہورہا ہے ۔ تمام محکموں نے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں