تحریک منہاج القرآن کونسل کا اجلاس شہر اعتکاف انتظامات پر بریفنگ

تحریک منہاج القرآن کونسل کا اجلاس   شہر اعتکاف انتظامات پر بریفنگ

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا ۔

 چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری شہر اعتکاف جواد حامد نے بریفنگ میں بتایا کہ شہر اعتکاف کیلئے رہائش،طعام،سکیورٹی،طبی سہولیات،صفائی،نظم و ضبط اور تربیتی نشستوں کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں تا کہ ہزاروں معتکفین کو بہترین ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) عمر حیات،علامہ رانا ادریس،نور اللہ صدیقی ودیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں