آؤٹ سورس سکولز کو فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ سنگین

آؤٹ سورس سکولز کو فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ سنگین

چار ہزارپیف پارٹنرسکول فنڈز سے محروم، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ

لاہور(خبر نگار)لاہور سمیت پنجاب بھر میں آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ۔ پارٹنر سکول انتظامیہ کو مالی مشکلات کا سامنا ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے آؤٹ سورس کیے گئے سکول پارٹنرز کو تاحال ادائیگیاں نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق چار ہزار سے زائد پارٹنر سکول فنڈز سے محروم ہیں جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔دوسرے مرحلے میں آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کو چار ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگیاں نہ کی جا سکیں۔ پارٹنرز کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ سے اساتذہ کو خودتنخواہیں ادا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ بجلی اور دیگر یوٹیلیٹی بل بھی خود برداشت کر رہے ہیں۔دو مراحل میں دس ہزار سے زائد سکول پیف کے تحت آؤٹ سورس کیے جا چکے ہیں تاہم فنڈز میں تاخیر نے پارٹنرز کیلئے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ متاثرہ پارٹنرز نے حکام سے فوری ادائیگیوں کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سکولوں کا نظام متاثر نہ ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں