اساتذہ کی ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے نئی پالیسی جاری

 اساتذہ کی ترقی کا عمل تیز کرنے کیلئے نئی پالیسی جاری

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کی پروموشن کا عمل تیز کرنے کیلئے نئی پالیسی جاری کر دی جسکے تحت سہ ماہی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس لازمی قرار دیدیئے گئے ۔

 اعلامیہ کے مطابق ڈی پی سی اجلاس ہر سال جنوری، اپریل، جولائی اور اکتوبر میں ہونگے ۔ پروموٹ ہونیوالے اساتذہ کی ٹیگنگ ہر سہ ماہی کے تیسرے ہفتے میں سکول انفارمیشن سسٹم، یعنی ایس آئی ایس پر کی جائیگی جبکہ پروموشن اپڈیٹیشن کا راؤنڈ چوتھے ہفتے میں کھولا جائے گا۔ سی ای اوز اور ڈی ای اوز کی کارکردگی کو پروموشن کیسز کے بروقت فیصلوں سے مشروط کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں