گلبرگ :ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی ،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
شہریار نامی ملزم 17سالہ ذہنی معذور لڑکی کو دکان پر چیز لینے جاتے ورغلا کر نامعلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بناکرفرار ہو گیا۔ بڑی بہن کے دریافت کرنے پر متاثرہ لڑکی نے واقعہ سے آگاہ کیا، زیادتی کے متعلق 15 موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری ٹیم تشکیل دی جس نے ہیومن انٹیلی جنس سے مکہ کالونی سے ملزم کو ٹریس کرکے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔