نصیر آباد :نامعلوم ملزموں کی میڈیکل سٹور پر فائرنگ، نوجوان زخمی
لاہو ر(کرائم رپورٹر)نصیر آباد میں نامعلوم ملزمان کی میڈیکل سٹور پر فائرنگ، نوجوان زخمی، تفصیلا ت کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے میڈیکل سٹور پر فائرنگ کی۔
جس کے نتیجے میں نوجوان بلال شدید زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملزمان فوری طور پر موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی بلال کے پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگی ہیں، جس کے بعد اسے فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ حملہ ڈکیتی کی مزاحمت یا کسی اور وجہ سے ہو سکتا ہے ۔