سکولوں کی مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنانے کیلئے نئی پالیسی نافذ

سکولوں کی مانیٹرنگ نظام کو بہتر بنانے کیلئے نئی پالیسی نافذ

اے ای اوز کے ذریعے سکولوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی مانیٹرنگکے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے ، جس کے تحت اے ای اوز کے ذریعے سکولوں کی باقاعدہ مانٹرنگ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے مطابق ماہانہ مانیٹرنگ ایپ تیار کر لی گئی ہے اور تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاگ اِن فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ سکولوں کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔پالیسی کے تحت ایم ای اے کی رپورٹس کو تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن تصور کیا جائے گا، جبکہ اے ای اوز کی رپورٹس کو ڈی ای اے کی سرکاری معلومات کا درجہ حاصل ہوگا۔نئی ہدایات کے مطابق ہر اے ای او اپنے مرکز کے تمام پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی مانیٹرنگ کا ذمہ دار ہوگا، اور کسی بھی پی ایس ٹی یا ای ایس ٹی استاد کو مانیٹرنگ وزٹس کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں