ایل ڈی اے رولز میں ترامیم کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی

ایل ڈی اے رولز میں ترامیم کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی

ماسٹر پلان 2050 کو مکمل کرنے کی مشروط اجازت دینے کی سفارش

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں شہری ترقی کے اہم فیصلوں کیلئے ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا سال 2026 کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد نے کی جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی کابینہ سے منظور شدہ ہاؤسنگ سیکٹر ریفارمز اور کابینہ سب کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایل ڈی اے رولز میں ترامیم کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔گورننگ باڈی نے عدالتی احکامات کے مطابق ماسٹر پلان 2050 کو مکمل کرنیکی مشروط اجازت دینے کی سفارش بھی کی، جس سے شہر کی طویل المدتی منصوبہ بندی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے ۔ایل ڈی اے سٹی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی سائٹ کی ری پلاننگ کی سفارش منظور کی گئی، تاکہ ماحولیاتی اور تکنیکی تقاضوں کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں