ایل ڈی اے پراپرٹیز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

ایل ڈی اے پراپرٹیز کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت

لیگل ونگ کا اجلاس ،ڈی جی کا شہرمیں ترقیاتی کاموں کابھی جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت لیگل ونگ کا اجلاس ہوا۔ مختلف عدالتوں میں زیرالتوا کیسز اور لیگل ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی نے کہا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اورلا افسر کیسز کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیں۔ ایل ڈی اے کی ملکیتی پراپرٹیز کا قانونی تحفظ یقینی بنانا لا افسروں کی اولین زمہ داری ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے سٹیشن، فیروز پور روڈ، اچھرہ بازار اور داتا دربار منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی نے ریلوے سٹیشن کے اطراف ترقیاتی کاموں میں سست روی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ٹیم، کنٹریکٹر کو کام کی رفتار تیز کرنے اور لیبر و مشینری بڑھانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں