پی پی پنجاب میں بحال ،بلاول کووزیراعظم بناناہوگا:گورنر

پی پی پنجاب میں بحال ،بلاول کووزیراعظم بناناہوگا:گورنر

نالائق بندے کو جتنا مرضی پالش کرلیں لیڈر نہیں بن سکتا:ـ اجتماع سے خطاب

لاہور(سپیشل رپورٹر ،سیاسی نمائندہ)گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری دلیر لیڈر ہے ۔بلاول نے انڈیا میں جاکر مودی کو گجرات کا قصائی کہا۔ آج بلاول سے بڑا لیڈر کوئی نہیں۔ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گوجرانوالہ لدھیوالہ وڑائچ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے کیا۔گورنر کی آمد پر سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ اور جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پروالہانہ استقبال کیا۔گورنر نے کہا نالائق بندے کو جتنا مرضی پالش کرلیں لیڈر نہیں بن سکتا۔ پارٹی پنجاب میں بحال ہوچکی ہے ۔ اگرغریب آدمی کی طرز زندگی اور اداروں و ملک کو بہتر کرنا ہے تو بلاول کو وزیراعظم بنانا ہوگا۔دریں اثناگورنر سلیم حیدر سے کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب ندیم پہلوان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے دورۂ سندھ کی سرگرمیوں پربریفنگ دی ، بین الصوبائی سطح پر صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات پرگورنر نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں