مرکزی مسلم لیگ کا سحری کچنز اور روڈ افطار کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کا سحری کچنز  اور روڈ افطار کا اعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام خدمت کا رمضان مہم کے سلسلے میں میڈیا کوآرڈینیٹرز کا اجلاس ہوا۔

صدارت جنرل سیکرٹری لاہور ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کی۔ شرکانے سحر و افطار کے انتظامات، سحری کچنز، روڈ افطار اور سحری ڈرائیو پر مشاورت کی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا مرکزی مسلم لیگ مہم کے تحت لاہور کی تمام یونین کونسلز اور وارڈز میں سحری کچنز اورروڈ افطار کا اہتمام کریگی۔ ،مستحق افراد تک روزانہ سحری پہنچائی جائیگی۔ لاہور میں لاکھوں افراد تک سحری فراہمی کیلئے لیے 2250 رضاکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جو گھر گھر جا کر لوگوں کی دہلیز تک سحری پہنچائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں