ماہ رمضان میں درس عرفان القرآن کا شیڈول جاری
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک منہاج القرآن نے رمضان المبارک میں لاہور سمیت پورے ملک میں درس عرفان القرآن کا شیڈول جاری کر دیا ۔
علماسینکڑوں مقامات پر اہم موضوعات پر نماز فجر کے بعد درس قرآن دینگے ۔تقریبات میں اہم شخصیات کیساتھ ساتھ ہزاروں مرد و خواتین شرکت کرینگے ۔علامہ ادریس رانا ،علامہ جمیل زاہد قادری ،علامہ صاحبزادہ ظہیر نقشبندی ،علامہ غلام مرتضیٰ علوی ،علامہ فیاض بشیر قادری ،علامہ احسان قادری ،علامہ میاں انصر محمود مصطفوی ،علامہ ڈاکٹر ارشد محمود مصطفوی ،علامہ انعام مصطفوی ودیگر سکالرز درس عرفان القرآن کے موقع پر خطاب کرینگے ۔