مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام سمن آباد میں کانفرنس
تمام مسلمانوں کو اسلام اور تحفظ ختم نبوت کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا:مقررین
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام جامع مسجد خضریٰ سمن آباد میں مولانا عبدالروف فاروقی کی زیرنگرانی ختم نبوت کانفرنس ہوئی ۔ پیرمیاں رضوان نفیس کی زیر صدارت کانفرنس میں جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم،ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبدالعزیز نے شرکت کی۔مقررین نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے ۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے کہا اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے ،قادیانی فتنے کا خاتمہ قریب ہے ۔ مولانا امجدخان نے کہا قادیانیت کا فتنہ یورپی ممالک کا تربیت یافتہ، اسرائیل کا ایجنٹ اور صہیونی قوتوں کے مفادات کیلئے پیدا کیا گیا ۔ ہمارے اکابرین نے قادیانیت کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے ،قادیانی جہاں بھی جائینگے انکا مقابلہ دلائل سے کیا جائے گا۔مولانا عبدالنعیم نے کہا اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔