صوبائی وزیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

صوبائی وزیر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ

ہیپاٹائٹس کے خاتمہ کیلئے صوبے میں 202 کلینک قائم :خواجہ عمران، وفد سے گفتگو

 لاہور (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیررات گئے تک متحرک، ڈی ایچ کیو (نصرت فتح علی ہسپتال) فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا ۔کمشنر راجہ جہانگیر انور، سی ای او ہیلتھ ، ایم ایس و دیگر افسر ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے وارڈز میں طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ فارمیسی کا معائنہ کیا ادویات دستیابی چیک کی۔ مریضوں اور لواحقین سے گفتگو میں کہا بلا معاوضہ ادویات فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر بچہ وارڈ بھی گئے ، وینٹی لیٹر دستیابی بارے استفسارکیا ،عملہ کی حاضری چیک کی اور کہا الحمداللہ محکمہ صحت و بہبودآبادی کے تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے سٹاف موجود ہے ،مریضوں کو طبی سہولیات فراہمی کو یقینی بنا یاجارہاہے ۔دریں اثنا صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر سے عالمی ادارہ صحت کے گلوبل ہیپاٹائٹس مشن کے وفد نے ڈاکٹر لیسی کی زیرقیادت ملاقات کی ، ڈاکٹر صفدر کمال پاشا، ڈاکٹر ہما قریشی اور ڈاکٹر عرفان بھی ہمراہ تھے ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا صوبے سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی کی سطح پر 202 سیٹلائٹ کلینکس کے قیام سمیت ہر گھر تک صاف پانی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ صوبے بھر میں 4.5 ملین سے زائد افراد کی سکریننگ ہوچکی ہے اور7 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی ویکسی نیشن اورایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس بی کے مریضوں کا علاج کیاگیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں