زرداری ،نوازشریف شریعت کیخلاف قانون سازی پر نوٹس لیں:مولاناامجد
لاہور (سیاسی نمائندہ) جمعیت علما اسلام ملکی سلامتی اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے۔
یہ باتیں جے یو ائی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے میڈیا، جماعتی ذمہ داران اور جامع مسجد خلفائے راشدین اورجامع مسجد مدرسہ الحسین بادامی باغ میں دستاربندی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مولانا امجد خان نے کہا حالیہ قانون سازی شریعت اور آئین کیخلاف ہے ،صدر زرداری اور نواز شریف کو اسکا نوٹس لینا چاہیے۔