کسٹم کلیکٹر ودیگرکیخلاف انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت

کسٹم کلیکٹر ودیگرکیخلاف انکوائری  مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ کا کسٹم کلیکٹر سعید وٹو،باسط مقصود عباسی ودیگر پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر۔۔۔

 تحریری فیصلہ جاری ،عدالت نے ایف آئی اے کو 45 دنوں میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے شہری عدنان منیر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ 45 دنوں میں انکوائری بغیر دباؤ اور خوف مکمل کی جائے ، کوئی افسر انکوائری میں قصور وار پایا گیا تو مقدمہ درج کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں