یوای ٹی : طلبہ کا پوسٹر مقابلہ ، نمائش
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے یوم یکجہتی کشمیر پوسٹر مقابلہ اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔
مقابلے کے ججوںنے تمام انٹریز کا جائزہ لیکر 3 پوزیشنز کا انتخاب کیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ سینئر کشمیری طالب علم سخاوت میر نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری مسئلے کے تاریخی اور انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور آگاہی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔