بسنت کی اجازت بارے درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ، پنجاب بھرمیں بسنت منانے کی اجازت کے لئے دائر درخواست سماعت کے لئے مقرر، جسٹس ملک محمد اویس خالد 24 فروری کو سماعت کریں گے۔
درخواست گزار اشبا کامران نے مؤقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے بسنت تہوار منانے کے لئے قانون بنایا،قانون کا اطلاق پورے پنجاب میں کرنے کی بجائے صرف لاہور شہر تک کیا گیا، صرف لاہوریوں کو سنت کی اجازت دیگر شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے ،استدعا ہے کہ عدالت بسنت تہوار پورے صوبہ میں منانے کی اجازت دینے کا حکم دے ۔