سنٹرل پارک : ڈاکوئوں نے لاکھوں کا سونا ،نقدی ،قیمتی سامان لوٹ لیا
کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقے سنٹرل پارک میں ڈاکوئوں نے گھر سے لاکھوں کا سونا نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔۔۔
۔واقعات کے مطابق دو ڈاکو سنٹرل پارک مکان نمبر 379 اے بلاک مہر محمد اکرم کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر 6 تولے سونا، 1لاکھ نقدی،2 موبائل فون اور 1لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کا آغاز کر دیا ۔