واسا :ڈرینز سے گار نکال کر منتقل اور تلف کرنیکی ہدایت

واسا :ڈرینز سے گار نکال کر منتقل اور تلف کرنیکی ہدایت

پلوں کے نیچے صفائی، ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری کی 24 گھنٹے نگرانی کاحکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )واسا کی انتظامی سطح پر بھی فیلڈ مانیٹرنگ تیز کر دی گئی ہے ۔ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد نے جی بلاک ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کیا اور گلبرگ ڈرین پر جاری ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہیں مشینری کی فعالیت، نکاسی آب کے نظام اور آپریشنل حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مون سون سیزن کے پیش نظر ڈرینز کی بروقت صفائی اور سلٹ کے مکمل اخراج کو ترجیح قرار دیا گیا ہے ۔ وائس چیئرمین نے ہدایت کی کہ ڈیسلٹنگ شیڈول کے مطابق مکمل کی جائے اور نکالی گئی سلٹ کو فوری طور پر سائٹ سے منتقل کر کے تلف کیا جائے تاکہ دوبارہ نالوں میں شامل نہ ہو۔ تمام پلوں کے نیچے خصوصی صفائی، ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری کی چوبیس گھنٹے نگرانی اور کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔فیلڈ سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کی روزانہ رپورٹ مرتب کرنے اور شہری شکایات کے فوری ازالے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ واسا حکام کے مطابق شہر میں نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر عمل جاری ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں