گلشن راوی سے بابو صابو تک سڑک کی توسیع کی تیاریاں

گلشن راوی سے بابو صابو تک سڑک کی توسیع کی تیاریاں

منصوبہ مکمل ہونے پر یہ سڑک بند روڈ ایکسیس کنٹرول سے جڑ جائے گی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری شروع ہوتے ہی ایل ڈی اے نے ایک ایسے منصوبے کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز دے دی ہے جو بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کی تعمیر کے دوران مکمل نہ ہو سکا تھا۔ گلشن راوی سے بابو صابو تک تقریباً 1.8 کلومیٹر طویل سڑک کی توسیع کو باقاعدہ طور پر بجٹ تجاویز میں شامل کرنے کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 97 کروڑ روپے درکار ہوں گے ۔ منصوبہ مکمل ہونے پر یہ سڑک بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور سے براہ راست جڑ جائے گی، جس سے شہر کے داخلی و خارجی راستوں تک رسائی زیادہ منظم اور تیز ہو سکے گی۔اس وقت گلشن راوی سے بابو صابو تک موجود سروس روڈ کی چوڑائی محض ساڑھے چار میٹر ہے ، جس کے باعث دن کے اوقات میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آتا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں معمول بن چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں