مریدکے :ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

 مریدکے :ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

بس کی ٹکر سے 16سالہ احمد، ڈمپر کی ٹکر سے 50سالہ ذوالفقار دم توڑ گیا

کالاشاہ کاکو (نامہ نگار) مریدکے میں دو ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جی ٹی روڈ مجاہد ہوٹل کے قریب تیزرفتار بس نے 16 سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ احمد پورہ کا رہائشی احمد رضا افطاری کا سامان لے کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے بری طرح کچل ڈالا جس سے نوجوان کا چہرہ مسخ ہوگیا اور شناخت ممکن نہ رہی۔ بعد ازاں شناخت ہوگئی۔دوسرا حادثہ جی ٹی روڈ کھوڑی سٹاپ کے قریب ہوا جس میں نامعلوم ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 50 سالہ ذوالفقار ولد غفور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں