بیوی کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار

بیوی کو قتل کرکے فرار ہونیوالا  ملزم سیالکوٹ سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس نے شاہدرہ میں اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ پولیس نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی عطیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی کو شدید زخمی کر کے موقع سے فرار ہوگیا تھا ،مضروبہ چند روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں