پاک فوج سے یکجہتی، ایران پر حملے کیخلاف ریلی
ننکانہ صاحب (خبر نگار )پریس کلب ننکانہ صاحب کے زیرِ اہتمام پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی اور ایران پرامریکی، اسرائیلی حملے کیخلاف پرامن ریلی نکالی گئی۔
قیادت چودھری افضل حق نے کی، محمد آصف بھٹی ، چودھری محمد رمضان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے کہا پوری قوم کو بہادر پاک فوج پر فخر ہے ۔