ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور کی ضلع کچہری میں جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام پر یوٹیوبر اور الرحمن عرف ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بلاک کرنے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کی ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے فیصلے میں ڈکی بھائی کے دونوں بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا کہ بینک اکاؤنٹس جوئے کی ایپ کی تشہیر سے حاصل ہونے والی رقم کیلئے استعمال ہوئے ہوں۔