مستحق خواتین کی کٹوتی،ملزم گرفتار

مستحق خواتین کی کٹوتی،ملزم گرفتار

تلونڈی(نامہ نگار)مستحق خواتین کی رقم سے کٹوتی پر ڈیوائس ہولڈرگرفتار، تلونڈی سے ڈیوائس ہولڈر فاروق جانی کو امدادی رقم میں کٹوتی پرموقع سے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

کارروائی کھوکھر ٹوچر کی رہائشی صغراں بی بی کی شکایت پر کی گئی جس نے الزام عائد کیا کہ فاروق میرے سمیت مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم میں کٹوتی کر رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں