ڈی آئی اونے چارج سنبھال لیا
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)محکمہ تعلقات عامہ کی ہدایت پر نئے تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نادر علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
دفتر آمد پر محکمہ کے عملے نے پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی۔اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت و ضلعی انتظامیہ کے فلاحی کاموں کو عوام تک پہنچانا اور صحافیوں کے مسائل حل کیلئے متعلقہ فورمز پر ہر ممکن تعاون کرنا میری ترجیح ہوگی۔