مخیر حضرات رمضان میں مستحقین کو ضرور یاد رکھیں :منظورالحق

 مخیر حضرات رمضان میں مستحقین  کو ضرور یاد رکھیں :منظورالحق

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین منظورالحق ملک نے کہا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں لاچار و مفلس مسلمان بہن بھائیوں کی چارہ جوئی و دلجوئی کرنا انتہائی احسن عمل ہے۔

تمام مخیر حضرات اپنے قرب و جوار میں مستحقین کو ضرور یاد رکھیں ۔نبی کریمؐ کی غریبوں کی مدد، بے کسوں اور یتیموں کی داد رسی سے متعلق جو تعلیمات ہیںبطور مسلمان ان تعلیمات کوکبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ ،ہم اپنے نبیؐ کی ہدایات پرعمل کو اپنا شعار بنا کر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں