قصور کا رہائشی سابق پولیس ملازم بلوچستان میں شہید
قصور(نمائندہ دنیا) کالی پل قصور کا رہائشی اور سابق پولیس ملازم بلوچستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گیا۔
عنایت ولد نور صمد بلوچستان میں ٹیکسی چلاتا تھا، تین روز قبل مسافروں کو لے کر بلوچستان کے سفر پر روانہ ہوا، جہاں دہشتگردوں نے ٹیکسی کو روک کر عنایت اور تمام مسافروں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ عنایت کی شہادت کی خبر قصور پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔