قصور:لڑکی سمیت2افراد لاپتہ
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں دو مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت2فراد لاپتہ ہوگئے ۔
رکھ کتلوہی کا 16 سالہ حاشر بشیرگھر سے اکیڈمی گیا،واپس نہ آیا۔سرہالی روڈ مصطفی آباد کے رہائشی عقیل مسیح کی17 سالہ بیٹی (ر) بازار سے سودا سلف لینے گئی، لوٹ کرنہ آئی ۔پولیس نے دونوں کی گمشدگی سے متعلق رپورٹس درج کرلیں۔