رمضان کی برکتیں سمیٹنے والے خوش نصیب ہیں:میاں لیاقت
دوست احباب سے حسن سلوک معمول بنایا ، ضرورت مندوں کی مالی اعانت کی جائے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما و سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے ماہ صیام کے مبارک مہینہ کی برکتیں سمیٹیں، گناہوں کو بخشوایا، راتوں کو قیام کیا، دن کو روزے رکھے ، اﷲ سے تعلق مضبوط کیا، مساجد کو آباد کیا، صلہ رحمی کو اپنایا، قرآن مجید کر پڑھا سمجھااور اس پر عمل کیا، اپنی جبینوں کو اﷲ کے حضور جھکایااور آئندہ کی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا پختہ عہد کیا، روزہ مسلمانوں کے تزکیہ قلب کا ذریعہ ہے جس سے گناہوں سے بچنے اور نیک اعمال کی ترغیب حاصل ہوتی ہے ۔ رمضان المبارک میں نہ صرف دوست احباب سے حسن سلوک معمول بنایا جائے بلکہ ضرورت مند افراد کی بھی مالی اعانت یقینی بنا کر ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جائیں جس سے اﷲ تعالیٰ کی رضا وخوشنودی حاصل ہوگی۔مسلمان روزہ کی حالت میں گنا ہوں سے تو بہ کر کے اپنے خالق کو راضی کر یں اور اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادات الٰہی و مخلوق خدا کی خدمت میں صرف کریں ۔