کرائے کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے :ڈی سی قصور

کرائے کی جائیدادوں کا مکمل  ریکارڈ مرتب کیا جائے :ڈی سی قصور

قصور(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنرقصور محمدآصف رضا کی زیرصدارت میونسپل کمیٹی کی کرائے کی جائیدادوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اسسٹنٹ کمشنر قصورغلام فاطمہ، سیکرٹری آر ٹی اے سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران میونسپل کمیٹی کی ملکیتی دکانوں، پلازوں اور دیگر کرائے کی جائیدادوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ہدایت کی کہ تمام کرائے کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں