مریم نواز عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہیں:خضر حیات
پی ٹی آئی قیادت بے جا تنقید کرنے کی بجائے جمہوری اقدار آگے بڑھائے
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جیوے شہباز شریف تحریک کے چیئرمین خضر حیات طور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نوازشریف عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں، ان کے اٹھائے گئے اقدامات سے پنجاب میں عوام کا معیار زندگی تیزی سے بلند ،پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں جو صوبائی ترقی کا ثبوت ہے ، پارٹی قیادت نے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنے ہر دورمیں بھرپور کردار ادا کیا اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ملکی ترقی کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے ،پاکستان معاشی ترقی کا گہوارہ بنے گا، پی ٹی آئی کی قیادت اپنے مایوس کن سیاسی مستقبل سے پریشان ہو کر بے جا تنقید کرنے کی بجائے جمہوری اقدار آگے بڑھائے ،رونے دھونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ن لیگ قوم کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضامن اوران کی امنگوں کی حقیقی ترجمان جماعت ہے ۔ پنجاب میں تاریخی اقدامات کے تحت وزیر اعلیٰ مریم نوازعوام کی عملی خدمت کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔