لاپتہ بچہ تلاش کے بعد والدین کے سپرد

لاپتہ بچہ تلاش کے بعد والدین کے سپرد

لاہور(کرائم رپورٹر )باغبانپورہ کے علاقے سے بچہ گھر سے مدرسے پڑھنے کے لیے گیا تھا جو واپس گھر نہ پہنچا تھا۔

ایس پی کینٹ کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے بچے کے والد محمد نوید کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے ایس پی کینٹ کو بچے کو تلاش کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا جس کے چند گھنٹوں کے اندر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی طیب فاروق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچے کو بحفاظت تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں