گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرایہ آویزاں نہ کرنے پر3لاکھ جرمانہ

گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر کرایہ آویزاں نہ کرنے پر3لاکھ جرمانہ

تمام شکایات کے بارے میں خصوصی سکواڈ اور کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کا لاہور میں مختلف بس اڈوں کا اچانک دورہ کرتے ہوئے بس سٹینڈز پر مسافروں کو فراہم کی جا رہی سہولیات، انتظار گاہ، بیت الخلا اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا،بلال اکبر خان نے مسافروں سے کرائے بار استفسار کیا، شکایات پر فوری ایکشن لیا۔ زائد وصول کی گئی کرائے کی تمام رقم مسافروں کو موقع پر واپس کرادی گئی ،گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر مقررہ کرایہ آویزاں نہ کرنے پر 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ، صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہنے ،عید پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رکھنے ، اوورچارجنگ سمیت تمام شکایات سے متعلق خصوصی سکواڈ اور کنٹرول روم قائم کرنے کا حکم دیا، مسافر اپنی شکایت ہیلپ لائن نمبر 1071 پر درج کرا سکتے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ عید پر کسی صورت معمول سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام اضلاع میں موجود محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی طور زائد کرایہ نہ دیں اور زیادتی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں