گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر خیرمقدم
لاہور( آئی این پی)گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے وزیراعظم پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نہ کرنے کے فیصلے کے خیر مقدم کیا ہے ۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے ۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باعث ان کا کام اور گاڑیاں چلانا مشکل ہو گیا تھا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ پورے ملک کے عوام پر پڑ رہا ہے ۔جس کی وجہ سے عوامی سطح پر معاشی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔