مدعیانِ مقدمات کو مالِ مسروقہ واپس کرنے کیلئے تقریب
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں مدعیانِ مقدمات کو مالِ مسروقہ واپس کرنے کیلئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی سی آر او رانا زاہد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کو شاندار کارکردگی پر ایپریسی ایشن لیٹر جاری کیے ۔ اس کے علاوہ مختلف ڈی ایس پیز کو بھی نمایاں خدمات پر تعریفی خطوط دیے گئے ۔