پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی تیاریاں شروع

 پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی تیاریاں شروع

ٹرینوں کی 90فیصد سے زائد بکنگ مکمل، لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )عید کی آمد آمد لاہور سمیت مختلف شہروں میں بسے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کی تیاریاں شروع کردیں،ٹرینوں کی 90فیصد سے زائد بکنگ مکمل لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش، عیدالفطر میں چند روز باقی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے لاہور سمیت مختلف شہروں میں بسے پردیسیوں نے آبائی علاقوں میں جانے کے لیے تیاریاں شروع کردیں،لاہور ریلوے سٹیشن اور ریزرویشن سینٹرز میں گہما گہمی بڑھ گئی، ذرائع کے مطابق کراچی، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کی 90 فیصد سے زائد بکنگ مکمل زیادہ تر مسافروں نے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کرا لی،لاہور ریلوے سٹیشن سمیت دیگر بکنگ کاؤنٹرز پر بھی مسافروں کا رش 17 مارچ سے 24 مارچ تک تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر 90 فیصد سے زائد سیٹیں بک ہوگئیں،مسافروں کا سفری سہولیات بہتر کرنے مطالبہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی جانب سے تاحال عید کے لیے عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،مسافروں کے رش کے پیش نظر عید پر 3 سے 4 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں