جمعیت کی آن لائن کلاسز کے حکومتی اعلان کی مخالفت
لاہور(خبر نگار)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے آن لائن کلاسز کے حکومتی اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پہلے ہی تعلیمی بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔
ایسے حالات میں آن لائن کلاسز کا نفاذ نظامِ تعلیم کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ایک بیان میں ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں لاکھوں طلبہ کو انٹرنیٹ، بجلی اور ڈیجیٹل وسائل تک یکساں رسائی حاصل نہیں، جس کے باعث آن لائن تعلیم ایک غیر منصفانہ اور غیر مؤثر متبادل بن جاتی ہے۔