حکومتی انرجی بچت پالیسی کامکمل نفاذ سرکاری اداروںپر نہ ہوسکا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے تناظر میں وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے انرجی بچت پالیسی متعارف کرائی گئی۔۔۔
جس کا مقصد سرکاری اخراجات میں کمی اور ایندھن کے استعمال کو محدود کرنا تھا،تاہم لاہور کے بڑے سرکاری اداروں میں اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد نہ ہو سکا اور بیشتر محکمے تاحال روایتی طریقہ کار کے تحت ہی کام کر رہے ہیں،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واسا، ٹیپا اور پی ایچ اے سمیت اہم اداروں میں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا استعمال بھی کم نہ ہو سکا،اگرچہ پٹرول کارڈز کی حد میں کمی کی گئی، مگر گاڑیوں کی تعداد میں کوئی واضح کمی نہیں لائی گئی۔