2ہزار 200 کلو بیمار کم وزن مرغیاں تلف

2ہزار 200 کلو بیمار  کم وزن مرغیاں تلف

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز نے ٹولنٹن مارکیٹ اور رائیونڈ روڈ پر کارروائیاں کیں۔۔۔

 جس میں80ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے 2ہزار 200کلو بیمار، کم وزن مرغیاں تلف کردیں جبکہ ڈیری شاپ بندکراکر مقدمہ درج کراتے ہوئے ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں 24سپلائرز اوردکانوں پر موجود 80ہزار کلو مرغیوں کی ویٹرنری سپیشلسٹ نے تفصیلی چیکنگ کی، بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں، دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر دکان بند، مقدمہ درج، ملزم گرفتار کرایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں