پتوکی میں آتشزدگی، 16 دکانیں جل گئیں، لاکھوں کا مالی نقصان

 پتوکی میں آتشزدگی، 16 دکانیں  جل گئیں، لاکھوں کا مالی نقصان

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)لنڈا مارکیٹ پتوکی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 16 دکانیں متاثر، لاکھوں روپے کا مالی نقصان۔ اطلاع ملتے ہی قریبی ریسکیو سٹیشن سے 6 امدادی گاڑیاں فوری موقع پرپہنچ گئیں۔

مارکیٹ میں قائم دکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے 30 منٹ کے اندر آگ پر قابو پا لیا اورمزید نقصان سے بچا لیا ۔ آتشزدگی سے تقریباً 35لاکھ کا مالی نقصان ہوا، تمام 16 دکانیں جزوی یا مکمل طور پر جل گئیں۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں