چیئرمین پی آر اے سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ صوبہ بھر کے سروسز سیکٹر کی بذریعہ پی او ایس مشین ریئل ٹائم مانیٹرنگ بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
کنکٹڈ پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مانیٹرنگ سسٹم کی اپگریڈیشن بارے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مانیٹرنگ فریم ورک ،انوائس رولز اور بزنس انٹیگریشن بارے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ موجودہ سسٹم کی خامیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ 10 سالوں کی ضرویات کو مدنظر رکھا جائے۔